ہوم Business ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں 8 ارب 41 کروڑ ڈالر کی...

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں 8 ارب 41 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ

0



(24 نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی ابی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئی کنٹری آپریشنل اسٹریٹجی 2024-27 تیار کی جا رہی ہے، اس نئی اسٹریٹجی کے تحت ملک میں 8ارب 41کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ ہے۔

بدھ کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نےبریفنگ دی،اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ نئے کنٹریکٹ آپریشن کے تحت پاکستان کو 7 منصوبوں کیلئے رواں سال 2 ارب ڈالر فراہم کریں گے، جبکہ 2025 میں 15 منصوبوں کیلئے ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر دینے کا ارادہ ہے، اے ڈی بی حکام کے مطابق 2026 میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر دئے جائیں گے، 2027 میں بارہ منصوبوں کیلئے دو ارب پچیس کروڑ ڈالر دیں گے۔

 اے ڈی بی حکام نے کہا کہ نئی اسٹریٹجی حکومت اور نجی شعبے کی مشاورت سے بنائی جائے گی،حکام نے کہا کہ اے ڈی بی قرض پر کمٹمنٹ چارجز کی مد میں معمولی رقم کاٹے جاتے ہیں،حکام نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے بارے میں کچھ شکایات آئی تھیں، بی آر ٹی پشاور پروجیکٹ میں نیب بھی تحقیقات کر رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version