ہوم Business ایم جی نے الیکٹرک کار کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

ایم جی نے الیکٹرک کار کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

0



 (24نیوز) ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ  کر دی ہے جس کی تعارفی قیمت بھی رعایتی رکھی گئی ہے جس کے تحت صارفین کو تقریبا 4 لاکھ روپے کی بچت ہو گی ۔

 ایم جی موٹرز پاکستان نے آٹو شو 2024 میں اپنی تازہ ترین ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی (پلاگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل)متعارف کرا دی ہے،کمپنی کی جانب سے یہ ماڈل مکمل طور پر مقامی سطح پر اسمبل کیا گیاہے جو کہ جدید فیچرز اور زبردست کارکردگی کی حامل ہے ، ابتدائی خریداروں کیلئے اس گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے جس کے بعد فوری آنے اور بکنگ کروانے کروانے والے کو یہ گاڑی 94 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ اس کی اصل قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ۔

اہم خصوصیات اور تفصیلات میں اس گاڑی کی لمبائی، چوڑائی، اونچائی: 4610 x 1876 x 1685 ملی میٹر،ویل بیس: 2720 ملی میٹر،ٹرنک کی گنجائش 463 لیٹر جسے بڑھا کر 1287 لیٹر کیا جا سکتا ہے،اس گاڑی کی فیول ٹینک کی گنجائش  37 لیٹرہے۔ 

کارکردگی کے حوالے سے اس ماڈل کے انجن  1.5T ٹربو چارجڈ ہائبرڈ انجن ہے، طاقت اور ٹارک  209 کلوواٹ اور 480 نیوٹن میٹر جبکہ ٹرانسمیشن  10  سپیڈہے،رفتار 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ 7.1 سیکنڈ میں،فیول ایفی شینسی: 58.8 کلومیٹر فی لیٹر ہے ،زیادہ سے زیادہ رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ 

 ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کا بیرونی ڈیزائن جدید اور خوبصورت ہے  جس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، الیکٹرک ڈور مررز، الیکٹرک لفٹ گیٹ، اور ڈیجیٹل فلیم گرِل شامل ہیں۔

 ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں مکمل حفاظتی خصوصیات شامل ہیں جیسے کہ ڈوئل فرنٹ، سائیڈ، اور کرٹن ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ای بی ڈی، لین ڈپارچر وارننگ، بلائنڈ   سپاٹ ڈیٹیکشن، اور ریئر کراس ٹریفک الرٹ،اس گاڑی کی بکنگ اور ڈیلیوری فی الحال بکنگ کی قیمت اور تخمینی ڈیلیوری وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version