ہوم Business شرح سود کتنی رہے گی؟ رپورٹ جاری

شرح سود کتنی رہے گی؟ رپورٹ جاری

0



(اشرف خان) مانیٹری پالیسی سروے رپورٹ کے مطابق 68 فیصد کی رائے میں شرح سود 22 فیصد کی سطح پر ہی برقرار رہے گی، کسی نے بھی شرح سود میں اضافے کی توقع ظاہر نہیں کی، 32 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کمی ہوسکتی ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹی ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے رپورٹ جاری کردی، مارکیٹ میں زیادہ تر کی رائے میں شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کی توقع ہے، مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر 29 جنوری کے شام کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سروے رپورٹ کے مطابق 68 فیصد کی رائے میں شرح سود 22 فیصد ہی برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے، سروے میں 32 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے، جس میں سے پانچ فیصد کی رائے میں شرح سود میں 25 بیسسز پوائنٹس کمی کی توقع کی ہے اور 18 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کی توقع کی ہے، سروے میں کسی نے بھی شرح سود میں اضافے کی توقع ظاہر نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹی بلز کی نیلامی میں کٹ آف ایلڈ 50 سے 62 بیسز پوائنٹس کمی دیکھی گئی ہے، جنوری 24 سے جون 24 کے دوران مہنگائی میں نمایاں کمی ہو گی، دسمبر 23 کے ایک ماہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 فیصد کی کمی ہوئی اور 2 ماہ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین مارچ 2024 میں شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version