ہوم Business عید کی آمد آمد مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا

عید کی آمد آمد مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا

0



(24نیوز)  مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر،  مرغی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 95 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں 12 مارچ سے 08 اپریل تک مرغی کی قیمت میں 15 فیصد اور گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

رمضان المبارک میں مرغی کی قیمت 410 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی جو بڑھ کر 475 روپے فی کلو ہو گئی، اسی طرح رمضان المبارک کے آغاز پر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو تھی جو بڑھ کر 690 روپے فی کلو ہو گئی۔

دریں اثناء 6 اپریل (26 رمضان) کو زندہ مرغی کی قیمت 437 روپے فی کلو اور گوشت کی قیمت 634 روپے فی کلو رہی، اس میں صرف دو دنوں میں 38 اور 56 روپے کا اضافہ ہوا اور 28 رمضان تک 475 اور 690 روپے تک فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں:   عید کی خوشی میں حکومت کا بجلی بلوں پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان

رمضان المبارک کے دوران گزشتہ چار ہفتوں میں عام دنوں سے ہفتہ اور اتوار تک مرغی کے گوشت اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 10 سے 12 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث رمضان المبارک میں عوام کو شدید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح انڈوں کی قیمت جو رمضان سے قبل 220 روپے فی کلو تھی، رمضان کے پہلے ہفتے میں 40 روپے فی درجن اور دوسرے ہفتے میں 60 روپے فی درجن بڑھ گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version