ہوم Business نان فائلرز  کے خلاف موبائل سمز بلاک کرنے کی  کارروائی کے مثبت...

نان فائلرز  کے خلاف موبائل سمز بلاک کرنے کی  کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز  کے خلاف موبائل سمز بلاک کرنے کی  کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کر دی گئی ہیں۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمز بحال کی گئیں۔  اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا۔ ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version