ہوم Business پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

0


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تاریخ رقم ہو گئی۔

آج کاروباری دن کا آغاز ہونے کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس نے 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ کی حد عبور کر لی۔

100 انڈیکس 1 ہزار 98 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 368 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 540 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version