ہوم Business پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

0



 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہےجبکہ انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافے سے 77874.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.18فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 49کروڑ 30لاکھ 90ہزار 983 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 434 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 183 کے بھاؤ میں اضافہ 198 کے داموں میں کمی اور 54 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 98ارب 86کروڑ 39لاکھ 04ہزار 212روپے کا اضافہ ہوگیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version