ہوم Business کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا سونا سستا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا سونا سستا ہو گیا

0



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا جبکہ سونا سستا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے کا تھا۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 420 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 505 پر آ گیا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کمی  ہوئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے کم ہو کر 2لاکھ 42ہزار 300روپے ہو گئی، جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 943روپے کم ہو کر 2لاکھ 7ہزار 733روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10ڈالر کم ہو کر 2329ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2349ڈالر فی اونس ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version