ہوم Business آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات قرض پروگرام کیلئے نہیں تھے

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات قرض پروگرام کیلئے نہیں تھے

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کا آج آخری دن ہے، آئی ایم ایف کا وفد بغیر کسی اعلان کے آج یا کل روانہ ہو جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ مذاکرات قرض پروگرام کے لیے نہیں تھے۔

آئی ایم ایف نے بجٹ کے خدو خال اور دوسرے اہداف سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

ان اہداف اور خدو خال کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے۔

یہ پہلی بار ہو گا کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع کر دے گا یا پاکستان اہداف اور خدو خال کی پارلیمنٹ سے منظوری کرا کے ان پر عمل درآمدکی تاریخ کا تعین کرے گا۔

نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات جون کے آخر میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کوشش کر رہے ہیں کہ یکم جولائی سے پہلے معاہدہ ہو جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version