ہوم Business آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی پیش گوئی

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی پیش گوئی

0


-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

7 ارب ڈالرز کے نئے قرض کی منظوری کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔

آئی ایم ایف نے معاشی ترقی میں تیزی، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.2 فیصد تک جا سکتی ہے، پاکستان میں گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تھی۔

ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 سے کم ہو کر 9.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بے روزگاری 8 سے کم ہو کر 7.5 فیصد پر آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ خسارہ 6.8 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد پر آ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف سمیت حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی شرح بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض بالحاظ جی ڈی پی 69.2 فیصد سے بڑھ کر 71.4 فیصد ہو سکتا ہے، رواں مالی سال خام زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12.75 ارب ڈالرز تک جا سکتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version