ہوم Business آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام...

آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں۔

وزارت خزانہ ستمبر میں 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کے لیے پُراُمید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے 12 ارب ڈالرز قرض رول اوور کرانے کے لیے متحرک ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست بھی دے دی، نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔

پاکستان کے ذمے پہلے ہی 5 ارب ڈالرز کے کیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے جبکہ چین کے 4 ارب ڈالرز اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالرز کیش ڈیپازٹس ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چین سمیت 4.5 ارب ڈالرز کا کمرشل قرضہ اس کے علاوہ ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version