ہوم Business اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی مینگو فیسٹیول میں شرکت

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی مینگو فیسٹیول میں شرکت

0


—تصویر بشکریہ فیس بک
—تصویر بشکریہ فیس بک

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ مینگو فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔

مینگو فیسٹیول میں 50 کے قریب آموں کی اقسام نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹیول میں ملتان کے آم رکھے گئے جس پر خوشی ہوئی۔

—تصویر بشکریہ فیس بک

ان کا کہنا ہے کہ ہم آم بر آمد کریں گے تو زرِ مبادلہ کما سکیں گے،باہر ممالک جاتے تو لوگ کہتے تھے آم، کینو اور چاول لائیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، وہ آم کی پیداوار بڑھانے کی بات کررہے تھے ، ملتان کے آم کو لوگ خوشبو سے پہچانتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version