پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 92 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 185 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 45 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 92 ہزار 72 کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 70 پیسے پر برقرار
ادھر آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کا بھاؤگزشتہ کاروباری ہفتے کے نرخ پر برقرار ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 70 پیسے پر برقرار ہے۔