ہوم Business اس ہفتے مہنگائی میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار آگئے

اس ہفتے مہنگائی میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار آگئے

0


اس ہفتے مہنگائی میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار آگئے

قومی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی کے اعداد و شمار پیش کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 34 فیصد کا اضافہ ہوا، یوں پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 44 اعشاریہ 64 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 8 قیمتیں کم اور 21 کے ریٹ مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران پیاز 8 اعشاریہ 69 فیصد اور ٹماٹر 7 اعشاریہ51 فیصد، انڈے1 اعشاریہ 89 فیصد، ماچس 1 اعشاریہ67 اور دال ماش 1 اعشاریہ 59 فیصد مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 3 اعشاریہ 85، پیٹرول 3 فیصد، چینی صفر اعشاریہ 90 فیصد اور چائے صفر اعشاریہ 20 فیصد سستی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تازہ دود، بریڈ، پاؤڈر ملک اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version