ہوم Business افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

0



(24نیوز) پاکستان اور افغانستان میں تجارتی محاز پر ایک دوسرے پر انحصار میں اتار چڑھاؤ سامنے آگیا،ایک سال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی انحصار میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ 

 ذرائع کےمطابق افغانستان کا پاکستان سے تجارت انحصار مزید بڑھ گیا جبکہ پاکستان کاافغانستان پر تجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں افغانستان سے درآمدات میں40 فیصد کی بڑی کمی ہوگئی،جون2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں38 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2023۔24 میں افغانستان سےدرآمدات53 کروڑ86 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ مالی سال 2022۔23 میں افغانستان سےدرآمدات کا حجم 89 کروڑ32 لاکھ ڈالرز تھا، جون 2024 میں افغانستان سے درآمدات2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں،جون 2023 میں افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز تھیں۔

مالی سال 2023۔24 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا،جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئےبرآمدات میں14.4 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 6 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز رہا،مالی سال 2022.23 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز تھیں،جون 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئیں جبکہ جون 2023 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کی 13ویں بار کمان سنبھال لی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version