ہوم Business اقوام متحدہ کا اقتصادی سروے، پاکستان کی معاشی ترقی اور مہنگائی میں...

اقوام متحدہ کا اقتصادی سروے، پاکستان کی معاشی ترقی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

0


اقوام متحدہ کے اقتصادی سروے میں پاکستان کی معاشی ترقی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یو این اکنامک سروے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہو رہی ہے، اگلے مالی سال میں حقیقی شرح نمو میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا۔

اکنامک سروے کے مطابق مالی سال2025ء میں مہنگائی کی شرح 26 سے کم ہو کر 12.2 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی، کاروبار اور شہریوں کو متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب کی تباہی سے زرعی پیداوار اور معیشت متاثر ہوئی۔

یو این اکنامک سروے میں کہا گیا ہے کہ 2023ء میں آئی ایم ایف سے معاہدہ اور دوست ممالک کی مدد سے معیشت سنبھلنا شروع ہوئی، توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کے خاتمے اور مالی نظم و ضبط سے معاشی استحکام آنا شروع ہوا۔

اقوام متحدہ کے اکنامک سروے میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح کم ہے، ایشیا پیسیفک کے ترقی پذیر ممالک کو مناسب اور طویل المدتی وسائل کی ضرورت ہے، ترقی پذیر ممالک کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ زیادہ شرح سود پر لیے گئے پچھلے قرض اتارنے پر خرچ کریں، دوسرا انتخاب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے عوام کی تعلیم، صحت اور سماجی بہتری کیلئے وسائل خرچ کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version