ہوم Business الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی زبردست قیمت بھی سامنے...

الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی زبردست قیمت بھی سامنے آگئی

0


 (24نیوز) گاڑیوں کی شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، چین سے پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے اور اس کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔ 

چائنیز کمپنی چنگان کی جانب سے 16 اگست کو دیپال برانڈ اور اس کی2گاڑیوں کی  رونمائی کے بعد اب ماسٹر چنگان 20 ستمبر 2024 کو دیپال S07 اور L07 کی باضابطہ لانچ کے لیے تیار ہے، سوشل میڈیا پ گردش کرنے والی تصاویر میں ماسٹر چنگان کی جلد مارکیٹ میں آنے والی دیپال الیکٹرک گاڑیوں کی ایک بڑی کھیپ دکھائی گئی ہے جو پاکستان پہنچ چکی ہیں اور اب ملک بھر میں چنگان کے ڈیلرشپس کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔  

یہ نئی گاڑیاں3 کمپنیوں کی طاقتور شراکت داری کا نتیجہ ہیں جن میں CATL، ہواوے اور چنگان شامل ہیں،ان تینوں کمپنیز نے مل کر یہ جدید ترین الیکٹرک گاڑیاں تیار کی ہیں جو پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہیں،تصاویر دیکھ کر صارفین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ یہ گاڑیاں اب پاکستان بھر میں چانگان ڈیلرشپس کے تحت لائی جا رہی ہیں، جہاں لانچنگ تقریبات کے دوران ان گاڑیوں کی باضابطہ طور پر نقاب کشائی کی جائے گی۔

ان گاڑیوں کی بکنگ جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دسمبر 2024 میں ان گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، بکنگ کے لیے صارفین اپنے قریبی چانگان ڈیلر شاپ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کی خصوصیات یہ ہے کہ 250ہارس پاور( ایچ پی / 320 این ایم) بیٹری: 66.8 کلو واٹ اور ایک چارج سے  540 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج ہے جبکہ اس کی چارجنگ  35 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد ہو سکتی ہے  اور اس کی قیمت جو دیپال ایل 07 (سیڈان) 15.5 ملین روپے   (1 کروڑ 55 لاکھ روپے) ہے جبکہ دیپال ایس 07 (ایس یو وی): 16.5 ملین روپے(1 کروڑ 65 لاکھ روپے) ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف ختم





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version