ہوم Business امید ہے تاجر انفرادی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونگے: نگراں وزیرِ اعلیٰ...

امید ہے تاجر انفرادی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونگے: نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

0


نگراں وزیرِ اعلیٰٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ـــ فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ـــ فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا ہے کہ  تاجر طبقے اور عوام کو امن دینا آئینی ذمے داری ہے، امید ہے تاجر کسی بھی انفرادی مفادات کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں زرغون روڈ، حالی روڈ، شاہراہِ گلستان، مشن روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ اور جناح روڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ داخلہ زبیر جمالی، کمشنر حمزہ شفقات، ایڈیشنل آئی جی جواد ڈوگر بھی ہمراہ تھے، اُنہوں نے امن و امان سے متعلق نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے شہر میں امن و امان سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ شہر میں کاروبارِ زندگی رواں دواں ہے اور  بازار کھلے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام اور تاجر کسی خلاف قانون عمل کا حصہ نہیں بنے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے تحفظات کے ازالے کے لیے ملکی قوانین کے مطابق راستہ اختیار کیا جانا چاہیے، قانون اور امن کا راستہ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئی بھی عمل جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے درست نہیں، امید ہے کہ تاجر طبقہ کسی بھی انفرادی مفادات کےلیے استعمال نہیں ہو گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version