کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 21پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹربینک میں ڈالر 278روپے 50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 29پیسے پر بند ہوا تھا۔