ہوم Business انٹربینک میں ڈالر سستا سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

انٹربینک میں ڈالر سستا سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

0



(24 نیوز)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا، دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.55 روپے سے کم ہوکر 279.50 روپے پر بند ہوا،ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.22 فیصد اضافے سے 61 ہزار 979 کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر  280.86  روپے پر ہی برقرار رہا  جبکہ یورو 5 پیسے اضافے سے  304.07  روپے پر آگیا،برطانوی پاونڈ   کی قدر میں کمی دیکھی گئی،برطانوی پاؤنڈ 29 پیسے کمی سے 356.69 روپے،امارتی درہم 1 پیسے کمی سے  76.87 روپے ،سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 75 روپے   کا ہوگیا۔
مرکزی بینک کے مطابق 100 انڈیکس کی بلند سطح 62600 اور کم سطح 61896 رہی ،9.27 ارب روپے مالیت کے 27.64 کروڑ شیئرزکا کاروبار کیا گیا ،مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا،165 کمپنیوں کے شیئرزمیں اضافہ جبکہ 149 کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کس انتخابی نشان کیساتھ  الیکشن میں حصہ لینگے؟ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version