انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر 39 پیسے اضافے سے انٹربینک میں 279 روپے 75 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔
گذشتہ روز ڈالر انٹربینک میں 279 روپے 36 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا۔