ہوم Business انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ پٹ گیا ماہرین نے...

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ پٹ گیا ماہرین نے وجہ بھی بتا دی

0



(اشرف خان) بڑھتی مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور افراتفری کے عالم میں روپیہ دن بہ دن قدر کھو رہا ہے، روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیاں خاص کر امریکی ڈالر آئے روز مہنگا ہوتا جا رہا ہے، آج بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.39 روپے سے بڑھ کر 278.47 روپے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کتنے روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 11 پیسے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے کا ہو گیا جبکہ یورو 8 پیسے سستا ہو کر 302.07 روپے، برطانوی پاؤنڈ 13 پیسے اضافے سے 353 روپے 73  پیسے، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 75.95 روپے اور سعودی ریال 1 پیسے کمی کے بعد 74.14 روپے  کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب روپے کی کم ہوتی قدر کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 250 پوانٹس کی کمی سے کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس 75ہزار کی سطح سے نیچے آ کر74ہزار 957 کی سطح پر بند ہوا، آج کاروبار کے دوران 17 ارب روپے مالیت کے 58 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version