کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگاہونے کے بعد 278.40 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100انڈیکس 70 ہزار 909 پوائنٹس پر تھاجس میں اب تک 558 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 70 ہزار 468 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔