ہوم Business اوسط فی یونٹ 42 روپے 59 پیسے کا  موجودہ حکومت کا ایک...

اوسط فی یونٹ 42 روپے 59 پیسے کا  موجودہ حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

0



(اویس کیانی)شہبازحکومت کےپہلے ماہ،ملک کااوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف 42.59 روپے پرپہنچنےکا انکشاف  ہوا ہے ۔

پاور ڈویژن کی دستاویز ات میں انکشاف ہو اہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے ماہ یعنی مارچ 2024 میں شہری سب سے مہنگی بجلی خریدنے پرمجبور رہے ، مالی سال2024کےدوران ملک کے اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف کی تفصیلات سے نیپراکو آگاہ کردیا گیا،گزشتہ مالی سال مارچ2024 میں بجلی کا فی یونٹ ٹیرف سب سے زیادہ رہا،ملک کےاوسط فی یونٹ ٹیرف میں بنیادی ٹیرف،ماہانہ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس شامل تھیں۔

مارچ2024 میں ملک کےاوسط فی یونٹ ٹیرف میں بنیادی قیمت کا حصہ28.35 روپے تھا،مارچ 2024 میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا حصہ7.01 روپے فی یونٹ تھا،مارچ 2024 میں ملک کے اوسط فی یونٹ ٹیرف میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کاحصہ4.40 روپے تھا،گزشتہ مالی سال ستمبر2023 میں ملکی اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف سب سےکم33.66 روپےتھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version