ہوم Business اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فارن ایکسچینج میں پینشن وصولی کا انکشاف 

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فارن ایکسچینج میں پینشن وصولی کا انکشاف 

0



(وقاص احمد) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فارن ایکسچینج میں پینشن وصولی کا انکشاف ، وزارت خزانہ کا دو ٹوک جواب بھی آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین فارن کرنسی میں پنشن کے خواہاں ہیں ، متعدد پنشنرز غیر ملکی کرنسی میں پنشن وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں، وزارت خزانہ نے پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کر دیا،اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت خزانہ  کا مزید کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتی ،صرف 1959 سے پہلے تعینات ملازمین فارن ایکسچینج میں پنشن لینے کے مجاز ہیں،  دو جنوری 1959 کے بعد بھرتی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version