ہوم Business اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ ستمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 1.15 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version