ہوم Business او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی کے مابین...

او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی کے مابین انڈومنٹ چیئر اکنامک سکیورٹی کیلئے اشتراک کا معاہدہ طے

0



(24 نیوز) او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی کے مابین انڈومنٹ چیئر اکنامک سکیورٹی کیلئے اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی کے مابین انڈومنٹ چیئر اکنامک سکیورٹی کیلئے اشتراک کا معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئرمین ظفر مسعود، ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کھادکمپنیوں کیلئےگیس سبسڈی ختم کرنےکی خبریں، وزارت صنعت کا بیان بھی آ گیا

آئی پی آر آئی میں انڈوومنٹ آف اکنامک سکیورٹی چیئر 3سال کی مدت کیلئے ہے، تحقیقی موضوعات میں پاکستان میں سرکلر اکانومی اور گرین انٹرپنیورشپ، ماحولیاتی سماجی گورننس شامل ہے۔

اس موقع پر او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئرمین ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ آئی پی آر آئی توانائی کے شعبے کی درآمدات کو مقامی سطح پر بنانے کیلئے تحقیق اور سفارشات پیش کرے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version