ہوم Business اپریل میں سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کم ہوئی، سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی...

اپریل میں سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کم ہوئی، سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن

0


اپریل میں سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کم ہوئی، سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے کہا ہے کہ اپریل 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کم ہوئی۔

کراچی سے اے پی سی ایم اے کے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق اپریل 2024 میں 29 لاکھ 43 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اپریل 2023 میں سیمنٹ کی فروخت 29 لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن تھی۔ اپریل 2024 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23 ٹن 28 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اپریل 2024 میں سیمنٹ کی برآمد 6 لاکھ 14 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ 

اےپی سی ایم اے اعلامیہ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 3 کروڑ 74 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ مالی سال2023 کے ابتدائی 10مہینوں کے مقابلے میں رواں سال کھپت 2.45 فیصد زائد رہی۔

اے پی سی ایم اے اعلامیہ کے مطابق حکومت آئندہ سال بجٹ میں سیمنٹ کی صنعت پر توجہ دے۔ 

ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق معاشی ترقی کےلیے تعمیرات اور تعمیر کے لیے سیمنٹ ضروری ہے۔ صارف کو کم لاگت سیمنٹ کی فراہمی سود مند ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version