ہوم Business ایران سرحد پر کشیدگی: پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس...

ایران سرحد پر کشیدگی: پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کی کمی

0


ایران سرحد پر کشیدگی: پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کی کمی

ایران سرحد پر کشیدگی پر ہزار سے زائد پوائنٹس گرے تاہم 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس کمی پر کیا ہے۔ انڈیکس رواں ہفتے چاروں کاروباری دنوں میں گرا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار آغاز پر ملا جلا رجحان تھا۔ البتہ وزارت خارجہ کے ایرانی سرحد پر کشیدگی کی خبر پر انڈیکس کی گراوٹ میں تیزی آئی جو ایک موقع پر ایک ہزار پوائنٹس سے زائد رہی۔ 

خبر کے فوری ردعمل کے بعد انڈیکس باقی ماندہ کاروباری دن میں واپسی کی راہ پر رہا۔ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس کمی سے 63 ہزار 202 پر کیا ہے۔ 

آج حصص بازار میں 44 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً سوا 14 ارب روپے رہی۔ 

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 55 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 255 ارب روپے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version