ہوم Business  ایشیائی ترقیاتی بینک نےڈویلپمینٹ آوٹ لک کے حوالے سے تمام حکومتی دعوے...

 ایشیائی ترقیاتی بینک نےڈویلپمینٹ آوٹ لک کے حوالے سے تمام حکومتی دعوے مسترد کر دیئے 

0



(وقاص عظیم )  ایشیائی ترقیاتی بینک نےڈویلپمینٹ آوٹ لک جاری کر دیا ہے ، جس میں امسال مہنگائی کی شرح  کے حوالے سے حکومتی دعوی مسترد کر دیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک  کے مطابق امسال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد رہنےکا امکان ہےجبکہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف12 فیصدمقررکیا ہے،دوسری جانب گزشتہ برس اے ڈی بی کےتخمینے کےبرعکس پاکستان میں مہنگائی کم اور معاشی شرح نمو زیادہ رہی،گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ترقیاتی بینک کے تخمینےسےکم رہی،گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نموایشیائی ترقیاتی بینک کےتخمینے سے زیادہ رہی۔

مالی سال 2023۔24 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی23.41 فیصد رہی،اے ڈی بی نےگزشتہ مالی سال کے لیےپاکستان کی اوسط مہنگائی کا تخمینہ25 فیصدلگایا تھا،اے ڈی بی  کا کہن اہے کہ مالی سال 2023۔24 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہی،اے ڈی بی نےگزشتہ مالی سال کے لیےپاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ1.9 فیصد لگایا تھا،اے ڈی بی کارواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی حکومتی ہدف سے زیادہ رہنےکا تخمینہ،رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو2.8 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نےرواں مالی سال کےلیےمعاشی شرح نموکاہدف3.6 فیصد مقررکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :زیارت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،انسانی جانوں کےضیاع کے  حوالے سے افسوسناک خبر

 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version