اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہیں لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کررہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔