ہوم Business ایل این جی مزید سستی اوگرا نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایل این جی مزید سستی اوگرا نے بڑی خوشخبری سنا دی

0



(اویس کیانی)اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں7.11 فیصد تک مزید کمی کردی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.95 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت12.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی،اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.92ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبرکیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ اوگرا نے گذشتہ ماہ ستمبر کیلئے ایل این جی 1.15 فیصد تک سستی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا خریدنا خواب بن گیا،ایک ہی دن میں ہوشربا اضافہ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version