ہوم Business ایکسپورٹ کیلئے 20 سالہ پالیسی کا اعلان کیا جائے: کامران ٹیسوری

ایکسپورٹ کیلئے 20 سالہ پالیسی کا اعلان کیا جائے: کامران ٹیسوری

0


گورنر سندھ کامران ٹیسوری ــــ فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ــــ فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ کیلئے 20 سالہ پالیسی کا اعلان کیا جائے۔

کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے سامنے کارساز صنعتوں کے مسائل رکھیں گے، پاکستان سے کار اور پارٹس کی ایکسپورٹ بھی شروع ہو گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں توانائی کا بجران حل ہوگا اور قیمت بھی کم ہو گی، آئی ایم ایف سے باتیں منوائیں گے اور آئی ایف ایم پروگرام سے نکل بھی جائیں گے، وزیرِ اعظم کو خط لکھا ہے اور سندھ حکومت کو کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کمی کی گنجائش نکالیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اُتار چڑھاؤ مارکیٹ کا حصّہ ہے لمبے عرصے کی سرمایہ کاری فائدہ دیتی ہے، اسٹاک مارکیٹ کےعلاوہ شریعہ کمپلائنس صکوک میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version