ہوم Business بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اگست کیلئےایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

24 نیوز کے مطابق  ایل این جی کی قیمت میں اضافے  کےباعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، واضح رہے کہ او گرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.61 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے ،نوٹیفکیشن  میں مزید کہا گیا ہے کہ اگست کیلئے 4.55فیصد اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ، سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں3.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 13.57 ڈالر فی ایم بی ٹی یو ہوگئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version