اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل ٹاسک فورس نے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے، نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا۔
اویس لغاری کا کہنا تھا اصلاحات کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوام کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کے اقدامات سے پاور سیکٹر میں جدت اور شفافیت آئے گی جبکہ عام آدمی کی زندگی میں بھی بہتری کی امید ہے۔