ہوم Business بجٹ: چیئرمین ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹارگٹ بتا...

بجٹ: چیئرمین ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹارگٹ بتا دیا

0


چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ—فائل فوٹو
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ—فائل فوٹو

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔

میڈیا سے آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کے لیے مختلف تجاویز زیر ِغور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس کا ہدف مکمل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version