ہوم Business بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات صفر

بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات صفر

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات صفر ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق مارچ میں ملک کے کسی امپورٹر نے سونے کی درآمدات نہیں کیں، سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق فروری 2024ء میں 32 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا جس کا کُل حجم 21 لاکھ 96 ہزار ڈالرز تھا۔

رواں مالی سال 9 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 27.78 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا مارچ ملک بھر میں 262 کلو سونا درآمد کیا گیا، 9 ماہ کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 384 کلو سونا امپورٹ کیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version