نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے 80 ہزار ڈالر کراس کرنے کاریکارڈ توڑ دیا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بٹ کوائن کی قدر پہلی بار $80,000 سے تجاوز کر گئی ہے یہ سنگ میل 2024 میں بٹ کوائن کے لیے 93% کے اضافے کے بعد حاصل کیا گیا ہے جس کی کرپٹو کرنسیوں کے لیے دوستانہ ہونے کی توقع ہے۔
امریکن الیکشن کےجیسے ہی انتخابی نتائج سامنے آئےبٹ کوائن کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے فوراً بعد $75,000 تک پہنچ گئی۔ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت $84,000 سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔