ہوم Business حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب

0



(24 نیوز )حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ،  فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن  کے درمیان مذاکرات کوفاقی وزیراحد چیمہ کی زیر صدارت ہوئے ، جس میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویزملک، چیئرمین ایف بی آر  اور  فلور ملزایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا سمیت چاروں صوبوں کے چیئرمین بھی شریک ہوئے،مذاکرات کے بعد چیئرمین آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرکی فلور ملز معمول کے مطابق کام کریں گی۔

فلور ملز پر انکم ٹیکس ایکٹ کا سیکشن 153 اے لاگونہیں ہوگا جبکہ ملزکمیشن سسٹم کے تحت آٹا فروخت کریں گی، آٹا ڈیلرز اور پرچون فروش فلور ملزکا آٹا فروخت کرنے پر فی تھیلا کمیشن لیں گے،عاصم رضا نے مزید بتایا کہ کمیشن کی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا اور جن ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی سالانہ سیل 10 کروڑسے کم ہے وہ آئندہ برس ود ہولڈنگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں آٹا کاروبار پرٹیکس اصلاحات کو شامل کیا جائے گا۔مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version