ہوم Business حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی

0



(اویس کیانی) گزشتہ روز  بجلی مہنگی ہونے کے  بعد حکومت نے  ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی3 روپے41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے ،اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ،نیپرا کی جانب سےدرخواست پر 28 جون کو سماعت ہوگی ،سی پی پی اے  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیداہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی،  نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78روپے سے بڑھا کر 35.50روپے فی یونٹ مقررکر دیا گیا۔

 نیپرا حکام کا مزید کہناتھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہو گا یا مرحلہ وار؟ فیصلہ کابینہ کرے گی۔

 حکومت نے رواں مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا،گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا،رواں مالی سال 2023-24کیلئے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیاگیا،مالی سال 2022-23میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3مراحل میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، چیئرمین ایف بی آر





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version