نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق جن صارفین کو بل جاری ہوچکے ہیں، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بل میں دیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں57 پیسےکمی کی درخواست کی تھی۔