ہوم Business رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان

رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو ممکنہ منی بجٹ کے لیے تجاویز سے آگاہ کر دیا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال کی صورت میں 130 ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات یا شوگر والے ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس سے حکومت کو ماہانہ 2.3 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔

مشینری کی درآمد پر 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ 2 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

صنعتی خام مال کی درآمد پر 1 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ 3.5 ارب روپے ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس سے ماہانہ 1 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

سپلائیز پر بھی 1 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹھیکوں پر بھی 1 فیصد اضافی ٹیکس کی تجویز رکھی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version