ہوم Business رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی 7.22 فیصد ریکارڈ...

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

0


رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق دسمبر کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

اسلام آباد سے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مہنگائی 28.79 فیصد تھی۔ دسمبر کے دوران پاکستان میں مہنگائی سالانہ بنیاد پر 4.1 فیصد رہی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 29.7 تھی، شہری آبادی میں افراط زرکی شرح کم ہو کر 4.4 فیصد پر آگئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں شہری افراط زر کی شرح 5.2، گزشتہ سال دسمبر میں 30.9 تھی، دسمبر میں دیہی علاقوں میں افراط زر کم ہو کر سالانہ 3.6 فیصد رہ گئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں افراط زر 4.3 فیصد اور دسمبر 2023 میں 27.9 فیصد تھی، دسمبر میں آلو 12.42 فیصد، تازہ پھل 8.84 فیصد مہنگے ہوئے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق گھی 5.42 فیصد، کوکنگ آئل 4.39 فیصد، شہد 2.79 فیصد مہنگا ہوا۔ چینی 2 فیصد، مچھلی 1.82 فیصد، انڈے1.01 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 0.81 فیصد، خشک میوے 0.32 فیصد اور گندم 0.27 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ماہ کے دوران چکن 13.06 فیصد اور دال چنا 6.94 فیصد سستی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز4.91 فیصد، ٹماٹر 3.28 فیصد اور ماش کی دال 2.59 فیصد سستی ہوئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version