کراچی (صباح نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 42ماہ میں17ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لےکر فروری 2024 کےاختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طورپر 7.478 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 837 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 304 ملین ڈالر، اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 501 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 32 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.72فیصد اضافہ کیا۔