ہوم Business روپے کی قدر بہتر ڈالر مزید سستا ہو گیا

روپے کی قدر بہتر ڈالر مزید سستا ہو گیا

0



(ویب ڈیسک )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بہتر  ، ڈالر سستا ہوگیا ،  دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 82 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ ہفتے کاروبارکے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 273 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 278 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے باوجود گیس بندش کا شکار





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version