کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کےپہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج کاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز کے اختتام پرامریکی ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔