کراچی(ڈیلی پاکستان آن لان)پاکستان ریلوے نے بھی شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس اقدام سے محکمے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی ۔ خبر رساں ادارے “پی پی آئی ” کے مطابق جس سے محکمے کو سالانہ 1ارب روپے کی بچت ہوگی، 100مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔ ریلوے ہاوسنگ کالونیوں، اسپتال اور دفاتر میں سولر پینل لگائے جائیں گے، یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کے مالیاتی خسارہ کم اور آمدنی میں اضافہ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔