ہوم Business زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

0



(24نیوز) زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ،  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار  کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران  زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے سرکاری بینکوں میں موجود زرمبادلہ کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت  14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version