ہوم Business سانگھڑ میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر سسٹم میں شامل

سانگھڑ میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر سسٹم میں شامل

0



(ویب ڈیسک)سانگھڑ میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمبار فارمیشن میں بلوچ-2  کنویں کو سنجھورو بلاک میں پیداوار کے لیے فعال کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچ-2 کنویں کی 3920 میٹر تک کھدائی کے بعد تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :ادلے کا بدلہ، چالان کرنے پرلیسکو اہلکار نے وارڈن کی بجلی کاٹ دی

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ-2 کنویں سے یومیہ 350 بیرل تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version