لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی کلٹس پاکستان کی مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ہزار سی سی ہیچ بیک ہے، جو بجٹ فرینڈلی ہونے کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس گاڑی کی دوسری جنریشن کی کامیابی کے بعد اب تیسری جنریشن میں مارکیٹ میں آ چکی ہے۔
ایئر کنڈیشننگ، پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور ملٹی میڈیا سسٹمز سمیت دیگر اہم فیچرز کی حامل یہ گاڑی تین ماڈلز سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اور سوزوکی کلٹس اے جی ایس میں آتی ہے۔
اس وقت کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 38لاکھ 58ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 42لاکھ 44ہزار روپے اور کلٹس اے جی ایس کی قیمت 45لاکھ46ہزار روپے ہے۔
مالی سال 2024-25ء کے بجٹ میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد سوزوکی کلٹس کے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس کی قیمت 20ہزار روپے ہے۔